کیرئیر میں آگے بڑھنے کیلئے محنت کررہا ہوں،حفیظ ناز

کیرئیر میں آگے بڑھنے کیلئے محنت کررہا ہوں،حفیظ ناز

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامور اداکار حفیظ ناز نے کہا کہ کیرئیر میں آگے بڑھنے کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں اور اس میں کامیابی مل رہی ہے یو ٹیوب چینل پر جسطرح سے میرے کامیڈی کے پروگرام کو شائقین کی جانب سے پذیرائی ملی ہے اس پر بہت خوش ہوں اور اس سے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ مل رہا ہے مزید کہا کہ میں نامور کامیڈین سخاوت ناز، ہنی البیلا اور سلیم البیلا کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے میری ہمیشہ بھرپور حوصلہ افزائی کی اور مجھے اس مقام تک پہنچایا ہے حفیظ ناز نے کہا کہ معیاری کام میری اولین ترجیح ہے اور پوری دنیا میں شوبز میں پاکستان کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے جس کے لئے میں پرعزم ہوں۔

مزید :

کلچر -