پناہ گاہوں میں موجود غرباء  میں گرم لباس تقسیم کرنے کی مہم 

پناہ گاہوں میں موجود غرباء  میں گرم لباس تقسیم کرنے کی مہم 

  

لاہور(پ ر)احساس لباس پروگرام کے تحت پناہ گاہوں میں موجود غرباء  میں گرم لباس تقسیم کرنے کی مہم کے سلسلے میں یونائیٹڈ ہیومین رائٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اخوت کے تعاون سے ایل او ایس پناہ گاہ اچھرہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی چیئرپرسن سی ایم  ٹاسک فورس وومین ڈویلپمنٹ پنجاب تنزیلہ عمران خان تھیں۔ دیگر مہمانوں میں سماجی شخصیت شیخ پرویز، فاروق احمد خان، انچارج پناہ گاہ سدرہ ذاکر بٹ، فاؤنڈیشن کے صدر شیخ جعفر، سیکریٹری جنرل سلمان شاہ اورجوائنٹ سیکرٹری ثاقب بٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پناہ گاہ میں رہائش پذیر 35 افراد میں گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے جبکہ دو معذور افراد کو تنزیلہ عمران خان فاونڈیشن کی جانب سے ویل چیئرز دی گئیں۔ اس موقع پر تنزیلہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یونائیٹڈ ہیومین رائٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اخوت کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کی مشکلات کو محسوس کیا۔

تے ہوئے اتنی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا اور میں امید کرتی ہوں کہ آپ لوگ آئیندہ بھی اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔ شیخ پرویز کا کہنا تھا کہ اخوت حکومت کے احساس پروگرام کو مکمل سپورٹ کررہی ہے اور میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی مشکلات میں ان کی مدد کے لئے پچاس روپے ہی سہی پر دیں ضرور تاکہ ان لوگوں کی مدد کی جاسکے جو اس کے مستحق ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -