بھارت کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہا ہے،عرفان عباسی

  بھارت کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہا ہے،عرفان عباسی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ بھارت بند وق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز بند کر نے کی ناکام کوشش کر رہا ہے نر یندر مودی کو امن اور انسانیت کا قاتل اور سب سے بڑا انتہا پسند اور دہشت گرد بن چکا ہے،گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک باز  پھر نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیاجس شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب سے نر یندر مودی اقتدار میں آیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیر یوں کی نسل کشی اور ان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کی چھ لاکھ سے زائد افواج اور انکی دیگر سیکورٹی فورسز تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی۔ ا?نہوں نے کہا کہ کشمیر ی جس جوش اور جذبے کیساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم انکی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے گناہ معصوم کشمیر یوں کی نسل کشی اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو خاموشی ختم کر نا ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں کیساتھ ہے انکا مقدمہ پوری دنیا میں لڑیں گے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -