ہسپتال ملازمین کیلئے 25فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی منظوری

ہسپتال ملازمین کیلئے 25فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی منظوری

  

لاہور (پ ر) سیکرٹری صحت نے تمام میڈیکل کالجز  ٹیچنگ وڈسٹرکٹ سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کیلئے 25فیصد ایڈہاک الاوئس دینے کے احکامات جاری کردئیے اس حوالے سے ایک تحریری آرڈر تمام میڈیکل کالجز ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو بھجوا دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ماتحت ملازمین کو ایڈہاک 25فیصد الاوئس فوری طورپر ادا کیا جائے۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت نے چند ہسپتالوں کے ملازمین کو ایڈہاک الاوئس جاری کئے تھے  یادرہے پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں الاوئس نہ ملنے پرباقاعدہ سیکرٹری صحت سے ملاقات میں تحریری درخواست دی تھی جس پر سیکرٹری صحت نے ان کے مطالبات کو جائز قرار دیا تھا پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے رہنما چیف آرگنائزر میاں خالد،چیئرمین حکیم خان نیازی، وائس چیئرمین میڈم تسلیم خان، صدر رانا پرویز،جنرل سیکرٹری عاصم محمود،صدر لاہور یوسف بلا نے سیکرٹری ہیلتھ  کے ان احکامات کو سراہا اور امید کی ہے کہ سیکرٹری صحت سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کیجائز معاملات و مطالبات احسن طریقے سے حل کرتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -