سید ہجویرنعت کونسل کانعتیہ مشاعرہ،اکرم قلندری کی خصوصی شرکت

سید ہجویرنعت کونسل کانعتیہ مشاعرہ،اکرم قلندری کی خصوصی شرکت

  

لاہور (پ ر) سید ہجویر نعت کونسل لاہور کے زیر اہتمام حضرت راجا رشید محمود کی رہائش گاہ پر نعتیہ طرحی مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ممتاز نعت گو شاعر الحاج محمد اکرم قلندری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی معروف بزرگ شاعر رفیع الدین ذکی قریشی اور طاہر ابدال طاہر تھے۔ مشاعرے کا آغاز حافظ محمد یوسف حیدری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہِ رسالت میں قصیدہ بردہ شریف کا نذرانہ سلطان عبدالرحیم ہاشمی نے پیش کیا جبکہ نعت شریف بزبانِ راجا رشید محمود سنی گئی۔ مشاعرے میں مظفر حسین ہاشمی، شہباز علی، زین احمد زین، سید ہمایوں رشید، مجاہد علی مجاہد، عمر منصور چیمہ، حافظ محمد اسد اور محمد نوید قلندری نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ پروفیسر ریاض احمد قادری، منیر احمد خاور، ابراہیم حسان بھی موجو د تھے۔

، فقیر حسین چشتی اور تبسم قادری کا کلام پڑھ کر سنایا گیا۔ آخر میں محمد اکرم قلندری نے اپنا خوبصورت کلام ترنم سے پیش کیا۔ نقابت کے فرائض راجا اظہر محمود نے انجام دیئے۔ مشاعرے کے بعد بزرگ ثناء خوان منصور السلام ہجویری اور سید ہجویری نعت کونسل کے چیئرمین معروف نعت گو شاعر راجا رشید محمود کے ایصال ثواب کے لئے رفیع الدین ذکی قریشی نے خصوصی دعا فرمائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -