تجارت و صنعت پر ٹیکسوں میں کمی انتہائی ناگزیر ہے،فد ا حسین

 تجارت و صنعت پر ٹیکسوں میں کمی انتہائی ناگزیر ہے،فد ا حسین

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ملکی معیشت کو نامساعد حالات سے نکالنے کیلئے تجارت و صنعت پر ٹیکسوں میں کمی انتہائی ناگزیر ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے خوشحال اور سازگار ہونے سے ہی  روزگار کھلیں گے۔حکومت بحران زدہ حالات میں تجارتی مراکز پرائیویٹ بزنس سیکٹر کو ریلیف اور سبسڈیز دے کر بحران سے نکالے۔ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما حاجی فدا حسین نے ایک بیان میں کیا۔

 مہنگائی کا طوفان ملکی معاشی حالات کاروباری ساکھ کو بری طرح کمزور کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ حکومت بزنس سیکٹر کو بحران سے نکالنے کیلئے ریلیف اور سبسڈیز کی فراہمی یقینی بنائے۔ تاجر دکاندار بازار مارکیٹیں مہنگائی کے خوفناک حالات سے سنگین مشکلات کا سامنا کررہی ہیں۔ حکومت ٹیکسوں میں کمی لائے مقامی ڈیوٹیوں میں عوام اور بزنس سیکٹر کو ریلیف دے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی تجارتی حلقوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے مثبت جذبے کے ساتھ فلاحی مشن کو آگے بڑھائے گی۔ تاجر برادری اور تجارتی حلقوں کی مشکلات کا ہر صورت تدارک کرینگے۔ کاروباری طبقے پر زمینی حقائق کے متصادم بھاری ٹیکسوں کا نفاذ ملکی معیشت کو بند گلی میں داخل کردے گا۔  ٹیکسوں میں کمی کی جائے اور کاروباری شعبہ ہائے زندگی کو مسائل کی دگرگوں صورتحال میں ریلیف دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -