پاک بھارت تعلقات پر سیمینار

پاک بھارت تعلقات پر سیمینار

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’پاک۔بھارت تعلقات‘ پر سیمینار کا انعقاد کیاجس میں سابق قانونی مشیربرائے امور وزارت خارجہ پاکستان راس مسعود نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل/پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ راس مسعود نے لیکچر کا آغاز جنوبی ایشیا میں مسلم حکمرانی کے آغاز اور ایک منظم فریم ورک کے ذریعے اس کے استحکام کے ساتھ کیا۔

 انہوں نے دو قومی نظریہ کے آغاز پر بھی روشنی ڈالی جو بعد میں پاکستان کی تحریک کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نوزائیدہ ریاست کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بے پناہ مسائل کھڑے کیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پانی کے مسائل وہ کلیدی مسائل ہیں جنہوں نے دو طرفہ مسائل کو مخالفت میں بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ بامعنی مذاکرات اور موثر سفارت کاری دونوں جوہری مسلح ریاستوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کو کم کرنے کا راستہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -