سوئی گیس فراہمی معطل کرنے والی جعلی ٹیموں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ 

سوئی گیس فراہمی معطل کرنے والی جعلی ٹیموں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ 

  

         لاہور(انور کھرل) صوبائی دارالحکومت میں سوئی گیس کی فراہمی خود ساختہ طور پر معطل کرنے والی جعلی ٹیموں کا انکشاف، متعدد علاقوں میں ٹی بی ایس بند کرکے گیس مکمل طو رپر بند کردی، کئی روز سے گیس کی فراہمی معطل ہونے پر صارفین سراپا احتجاج بن کررہ گئے، شکایات ملنے پر سوئی ناردرن حکام حرکت میں آ گئے اور جعلی ٹیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایک طرف سوئی گیس بحران شدت اختیار کر چکا ہے تو دوسری جانب خودساختہ طور پر سوئی گیس کی فراہمی معطل کرنے والی جعلی ٹیمیں بھی متحرک ہو چکی ہیں۔ اس بات کاانکشاف شاہ جمال، شادمان، مصری شاہ، سمن آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں ٹی بی ایس کی خودساختہ بندش سے ہوا ہے،مصری شاہ، سمن آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی خودساختہ طو رپر گیس کی بندش کو چیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ جمال اور شادمان کے مکینوں کا کہنا تھا کہ تین سے چار افراد فائلیں اٹھائے آتے ہیں اور خود کو سوئی گیس ملازم ظاہر کر کے پیسے طلب کرتے ہیں اور ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر گیس کی سپلائی بند کر دیتے ہیں۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس فیصل طیب کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر کم ہونے پر جعلساز ایسی حرکتیں کررہے ہیں تاہم ان جعلسازوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -