حکومت سانحہ مری کے متاثرین کی کی داد رسی کرے،امجد چوہدری

حکومت سانحہ مری کے متاثرین کی کی داد رسی کرے،امجد چوہدری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چوہدری نے کہا ہے  مری میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار وہ مافیا یے جس نے لوگوں پر مصیبت اور آزمائش کو دولت کی کمائی کا ذریعہ بنایا۔ کئی گھنٹوں تک برف باری اور ٹریفک میں پھنسے سیاحوں کو اگر ریسکیو کر لیا جاتا تو ایک ایک گھر سے کئی کئی جنازے نہ اٹھتے۔ مری میں اس سال برفباری کی شدت بارے پیشگی اطلاعات کے باوجود انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔ سانحہ مری میں معصوم اور کم سن بچوں کی اموات وہ زخم ہیں جو مری سے ہمیشہ جڑے رہیں گے۔ حکومت  سانحہ مری کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -