حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

   حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ  کے نام پر عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے،  بجلی کے بلوں اورپٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے لوگوں کا خون نچوڑنا شروع کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہربنس پورہ چوک میں '' اب جاگ میرے لاہور '' شہری  مسائل مہم کے تحت جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے میں ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور زبیدہ جبیں، نازیہ توحید نائب ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب، عائشہ اخلاق  صدر تعلقات عامہ پنجاب، سنبل شہبازنائب ناظمہ لاہور، انیلا محمودصدر شعبہ سیاسی امور لاہور، محمودہ ناصر ناظمہ پی پی 156 لاہورو دیگر نے شرکت کی۔

، امیر جماعت اسلامی شرقی لاہور ڈاکٹر محمود خان، صدر شعبہ رابطہ خواتین نظم لاہور وسیم اسلم قریشی، امیر پی پی 156 جماعت اسلامی شاہد نوید ملک،  رفیق اعوان، مجاہد اسلام، میجر (ر)افتخار اعوان سمیت بڑی تعداد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔  میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت  بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے عوام کی جبیوں سے نکال کر عوام کو بدحال کررہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -