صوبائی وزیر بلوچستان کا رفیع گروپ ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور (پ ر)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومتِ بلوچستان ظہور احمد بلیدی نے رفیع گروپ ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا۔ رفیع گروپ کے سی ای او شہریار رفیع بٹ اورایم ڈی شازل رفیع بٹ نے استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے گوادر کے سب سے بڑے نجی رہائشی منصوبے گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رفیع گروپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کی معاشی ترقی گوادر سے وابستہ ہے گوادر کی تعمیر و ترقی کے لیے رفیع گروپ کا کلیدی کردار ہے جسے حکومت بلوچستان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ گوادر کی تعمیر و ترقی کے لیے گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے حکومتِ بلوچستان میگا پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تکمیل کے بعدگوادر کی معاشی حیثیت ناقابلِ فراموش ہو جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین رفیع گروپ امتیاز رفیع بٹ کا کہنا تھا کہ گوادر کی تعمیر و ترقی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ گوادر سی پیک منصوبے کا بنیادی اہمیت کا حامل نقطہءِ آغاز ہے جو پاکستان کو عالمی معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنا دے گا۔ حکومت بلوچستان کے گوادر کی ترقی کے لیے بنائے گئے پلانز قابلِ تعریف ہیں رفیع گروپ ہمیشہ اس ضمن میں حکومت کے شانہ بشانہ ہو گا۔ صوبائی وزیر کو گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔