سپیریر گروپ کابرائٹو پینٹس کے ساتھ معاہدہ

سپیریر گروپ کابرائٹو پینٹس کے ساتھ معاہدہ

  

لاہور(پ ر)سپیریر گروپ اپنے ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان کے معاشی و معاشرتی استحکام میں اہم کردار ادا کرنے کے مصمم ارادے پر ہمیشہ کی طرح گامزن ہے. اس کی تازہ ترین مثال سپیریر گروپ اور ملک کے نامور صنعتی ادارے "برائٹو پینٹس" کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہے-سپیریر گروپ کی طرف سے ڈائریکٹر صہیب محمود اور  برائٹو پینٹس کی جانب سے ڈائریکٹر زین احمد نے شرکت کی اور اس معاہدے پر دستخط کے ساتھ اس تعاون کو سراہا. زین احمد صاحب نے سپیریر یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ تعلیمی اداروں کی بہترین کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہ ادارہ اپنے طالب علموں کو بہترین تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ مہارت کے لئے پاکستان بھر کے بہترین حکومتی و نجی اداروں میں ان کی تربیت کا خاص اہتمام کرتا ہے -اس موقع پر سپیریر گروپ کے ڈائریکٹر صہیب محمود صاحب نے برائٹو پینٹس کے ساتھ اس معاہدے کو اپنے ادارے کے طالب علموں کے لئے ایک انتہائی کارآمد موڑ قرار دیا. ان کے مطابق آئندہ بہت سے طلبہ دوران تعلیم اپنی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے کے لئے اس اہم ادارے میں بآسانی مواقع حاصل کر سکیں گے. لہٰذا یہ یادداشت نہ صرف سپیریر یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے حق میں بہترین موقع ثابت ہو گی بلکہ برائٹو پینٹس کو بہت ذمہ دار اور قابل افراد بطور مستقل ملازمین کی صورت میں مہیا ہونے کے مواقع لازمی طور پر بڑھیں گے-

مزید :

کامرس -