گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو اکاونٹس کی آڈٹ رپورٹ پر خط لکھ دیا

گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو اکاونٹس کی آڈٹ رپورٹ پر خط لکھ دیا

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلی  سندھ مراد علی شاہ کو سندھ کے اکاونٹس کی آڈٹ رپورٹ پر خط لکھ دیا ہے۔آڈٹ رپورٹ حکومت سندھ کے اداروں کی ناقص کارکردگی نمایاں کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلی سندھ کو خط میں لکھا ہے ان اداروں میں کرپشن اوربے ضابطگیاں سامنے آگئی ہیں۔خط سندھ کے اہم محکموں کے آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے لکھا گیا۔رپورٹ نظام میں موجود خامیوں کو بھی اجاگر کر رہی ہے، خط کے متن میں کہا گیا جو بعض عناصر کی غلط استعمال، ناجائز اختیارات اور بدعنوانی کو ظاہر کرتی ہے۔ سرکاری فنڈز کی ٹرانزکشن شفاف بنائی جائے۔محکموں کے مالی معاملات کا مکینزم بہتر بنایا جائے۔حکومت سندھ ترقیاتی فنڈز کو زیادہ سے زیادہ قابل استعمال بنائے۔آئندہ مالی سال میں ان مالی بے ضابطگیوں پر قابو پایا جائے، گورنر سندھ نے خط میں لکھا ہے کہ آڈٹ رپورٹ میں  سندھ کے آٹھ محکموں میں کرپشن کو نمایاں کرکے دکھایا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ سندھ حکومت کے محکموں کی ناقص کارکردگی کو نمایاں کررہی ہے۔خط حکومت سندھ کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رہورٹ پر مبنی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -