نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے خارج،بیرون ملک جانے کی اجازت 

نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے خارج،بیرون ملک جانے کی اجازت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑوکا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے نثار کھوڑو کو ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے نثار کھوڑو کی باہر جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست منظور کرلی ہے۔ وفاقی حکومت نے نثار کھوڑو کو 5 جنوری سے 28 فروری تک بیرونی ملک جانے کی اجازات دے دی ہے۔نثار کھوڑو کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نثار کھوڑو کے ایک مرتبہ باہر جانے کی اجازات دی گئی ہے۔ نثار کھوڑو کا نام مستقل طور پر ای سی ایل نام خارج کرنے سے متعلق کیس چلایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار واپس آجائیں پھر کیس چلائیں گے۔ عدالت نے مزید سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق نثار کھوڑو کے خلاف گندم چوری آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور کرپشن کے معاملے پر انکوائری جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -