وزیر اعظم سمیت حکمراں جماعت شدید فرسٹریشن کا شکار ہے،امتیاز شیخ

وزیر اعظم سمیت حکمراں جماعت شدید فرسٹریشن کا شکار ہے،امتیاز شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے منی بجٹ کی منظوری پر اپنے بیان میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ کے حق میں وٹ دینے والوں کو عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعظم سمیت پوری حکمراں جماعت شدید فرسٹریشن کا شکار ہے۔آندہ انتخابات میں پی ٹی آ اور ان کے اتحادیوں کی ضمانتیں بھی ظبط ہوجاے گی۔پی ٹی آی آئی ایم ایف گٹھ جوڑ نے بچوں کے منہ سے دودہ اور بیماروں کو دواں سے محروم کردیا ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک ارب ڈالر کی خاطر ملک کو آ ایم ایف کے پاس گروی میں رکھ دیا۔گیس بحران، تاریخی مہنگای،بیروزگاری اور غربت کی  وجہ سے حکمراں جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے۔وفاقی وزیر توانائی سے اپنی وزارت تو سنبھل نہیں رہی پورا ملک تاریخی گیس بحران کا شکار ہے۔وزیر توانائی کے اپنے محکمے کی کارکردگی سفر ہے لیکن اسمبلی فلور پر دیگرمحکموں کی کارکردگی بیان کرتے رہتے ہیں امتیاز شیخ نے کہا کہ  موصوف سندھ حکومت پر تنقید کا کو موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ دینے کے باوجود سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد دیگر صوبوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے اے ٹی ایمز کے ہسپتالوں کو نوازنے کے لیے ہیلتھ کارڈ اسکیم کا اجرا کیا امتیاز شیخ  نے کہا کی سندھ سمیت جن صوبوں میں گیس پیدا ہورہی ہے وہاں کے عوام گیس سے محروم ہیں.عوام کی بددعایں ظالم حکمرانوں پر سونامی بن کر نازل ہوں گی.

مزید :

صفحہ اول -