کراچی شہر میں ایک بار پھر  بیٹری چور سرگرم ہوگئے

کراچی شہر میں ایک بار پھر  بیٹری چور سرگرم ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں چوری کے نت نئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے مگر ارباب اختیار کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔کراچی شہر میں ایک بار پھر بیٹری چور سرگرم ہوگئے ہیں، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے کئی علاقوں میں گاڑیوں کی بیٹری چوری کی کئی وارداتیں ہوچکیں ہیں تاہم ابھی تک متعلقہ ادارے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیٹری چوری کی یہ وارداتیں بارہ دری،سیکٹر ایٹ، الیون بی میں زیادہ رپورٹ ہورہی ہیں، ایسی ہی ایک واردات کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹری چور واردات کر رہے ہیں، ایک فوٹیج میں ملزم موٹر سائیکل سے بیٹری اور قیمتی اشیا چوری کررہا ہے جبکہ دوسری فوٹیج میں ملزم کار سے بیٹری نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -