جماعت اسلامی لسانی سیاست کررہی ہے،کرنل (ر)طاہر مشہدی 

جماعت اسلامی لسانی سیاست کررہی ہے،کرنل (ر)طاہر مشہدی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر کرنل(ر)طاہر مشہدی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی سے توقع نہیں تھی کہ وہ کراچی میں لسانی سیاست شروع کردے گی۔جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کو زیادہ حقوق ملے ہیں، نفرت کی سیاست بند ہونا چاہئے۔کراچی میں اب بلاول بھٹو کی قیادت میں نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، اردو بولنے والے اب لسانیت پرستوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ قومی سیاست کراچی اور بالخصوص اردو بولنے والوں کے مفاد میں ہے، ہمیں لسانی سیاست کے نام پر محدود کرنے والے ناکام ہوں گے۔طاہر مشہدی نے کہاکہ بلاول بھٹو کی کراچی میں بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر بریف کیس پارٹیوں کے لیڈر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -