فرحان ملا کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری 

    فرحان ملا کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پراسیکیوشن کی عدم توجہی قتل کے مقدمہ میں گواہ پیش کرنے میں ناکام، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکرز نائن زیرو سے گرفتار ہائی پروفائل ٹاگٹ کلر شبیر احمد عرف فرحان ملا کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے۔جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکرز نائن زیرو سے گرفتار ہائی پروفائل ٹاگٹ کلر شبیر احمد عرف فرحان ملا کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ ملزم ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر نے مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کردی۔وکیل صفائی عابد زمان نے موقف دیا کہ ملزم کے خلاف استغاثہ گواہان عدالت میں پیش نہیں کررہی ہے۔ مقدمہ میں ملزم کے خلاف ناہی کوئی ٹھوس شواہد پیش کئے گئے۔ اس سے قبل بھی میرے موکل دوسرے مقدمہ میں ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔ عدالت نے درخواست وکیل سرکار کو نوٹس جاری کردیئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کے حکم پر شہر میں درجنوں افراد کا قتل کیا۔ ملزم نے الفلاح تھانے کی حدود میں 2006میں سیاسی ورکر کو قتل کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -