کراچی:Bryt کی جانب سے کامیاب  فنڈنگ کا حصول

کراچی:Bryt کی جانب سے کامیاب  فنڈنگ کا حصول

  

کراچی(پ ر) Bryt کمپنی نے اپنے پہلے سیڈ رانڈ میں کامیابی کے ساتھ فنڈنگ حاصل کر لیہیجو پاکستان میں EdTech  کو بہتر کرنے اور سیکھنے کا ایک نیا منظر نامہ  پیش کرنے کیمشن کا ایک اچھا آغاز ہے۔Bryt کے مالکان نے پہلے مرحلے میں خود فنڈ جمع  کیا تھا۔ اب سب سے بڑی سرمایہ کاریMAGM ہولڈنگز کی جانب  سے آئی ہے جس کی فنٹیک، ہیلتھ کیئر، ایگری ٹیک اور ڈیجیٹلمیڈیا کمپنیوں میں بھی حصہ داری ہے۔اس پلیٹ فارم  کا آغاز مئی 2021 میں CoVID-19 وبائی امراض کے دوران  شروع  ہواتھا۔  کرونا کی وبا کی وجہ سے فاصلاتی تعلیم کی راتوں رات منتقلی نے  EdTech کے لییتیار مارکیٹ کی بنیاد  فراہم کی ہے۔ اور خود اپنے لیے چیلنجوں کو قبول کیاہے۔   آن لائن تعلیم کے کھلے میدان میں برِٹ نے اپنے لیے نئے چیلنج رکھے ہیں جس میں زوم کی بار بار زحمت سے بچنے کے لیے بائٹ سائز مواد پہ توجہ دی گئی ہے تا کہ تسلسلبرقرار رہے۔ Bryt سیکھنے والوں کے لیے ایک مکمل تجربہ فراہم کرتا ہے، جو اپنے دلکش ویڈیوز کیذریعے مدد دیتا ہے۔ جیسے کہ انفرادی مدد کے لیے "اپنے شکوک و شبہات کو صافکریں "، نظرثانی کے لیے چیٹ شیٹ، نوٹس، نیز انٹرایکٹو لائیو کلاسز۔برِٹ نے سیکھنے والوں کے لیے مجموعی طور پر ایسی ویڈیوز بنائی ہیں جو متعلقہ مضمونسے متعلق ہر قسم کے سوالات کے جواب فراہم کر سکیں اور گروپ ڈسکشن کے ذریعے نکات کو مزید واضح کر سکیں۔اس کام  کے پیچھے متنوع تجربہ رکھنے والے معروف افراد کی ٹیم ہے۔  جس کی قیادت سیای او ضیا سلیم کر رہے ہیں، جو کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 17 سال کا تجربہرکھتے ہیں۔  اس ٹیم میں سعد سلیم شامل ہیں، جو ایک اعلی شہرت یافتہ معلم ہیں اور"Mathlete" کے نام سے ایک کامیاب یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں۔  اس کے علاوہ اسٹیم میں ممتاز اسکول اور تعلیمی اداروں سے وابستہ  ممتاز ماہر تعلیم عادل عثمان،  اورسافٹ ویئر انجینئرنگ  کی ممتاز شخصیت فریال زبیری بھی شامل ہیں۔  

مزید :

صفحہ آخر -