سی ای او کے الیکٹرک کی ریجنل انچارج وفاقی محتسب سے ملاقات

سی ای او کے الیکٹرک کی ریجنل انچارج وفاقی محتسب سے ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک، سی ای او سید مونس عبداللہ کی سینیئر صلاحکار و ریجنل انچارج وفاقی محتسب کراچی سید انوار حیدر سے انکے دفتر میں ملاقات۔ ریجنل انچارج وفاقی محتسب سید انوار حیدر نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کے کے الیکٹرک کی کارکردگی میں نمایاں بہتری نظر آرہی ہے اور گزشتہ بارشوں کے مقابلے میں اس دفع بارشوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سید انوار حیدر نے کے الیکٹرک کے ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پے ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف دینا اور انکے مسائل حل کرنا ہے اور اس سلسلے میں کے الیکٹرک ہمارے ساتھ ہے۔ ایک سال میں ہمیں اوسطا 7000 سے 8000 شکایات موصول ہوتی ہیں اور ان شکایات کے ازالے کے لیے کے الیکٹرک 30 دن کے اندر اس پر عمل کرتا ہے۔کے الیکٹرک کے سی ای او، سید مونس عبداللہ نے ریجنل انچارج محتسب سید انوار حیدر کا انکو اپنے دفتر میں ملاقات کرنے اور وقت دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے وہ کبھی بھی محتسب اعلی کے فیصلے کے خلاف نہیں گئے کیونکہ انکے فیصلے ہمیشہ انصاف پر مبنی ہوتے ہیں۔ انہوں نے پبلک سے اپیل کی کے اپنے مسائل حل کرنے کے لیے محتسب اعلی جیسے بہترین ادارے کو رجوع کریں  جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کے مجھے یے بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کیہم 7 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کو بلکل زیرو پے لائے ہیں۔ سید مونس عبداللہ نے مزید کہاکہ اس طرح کی ملاقاتیں مستقبل میں بھی ہوتی رہینگی اور پبلک کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہم بہتر سے بہتر اقدامات کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -