گرین ون یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

گرین ون یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

  

       کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرین وچ یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن، گوجا کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میری ٹائم محمود مولوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ صحافی قوم کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اکیڈمیا اور میڈیا ایک پلیٹ فارم سے کام کرنے سے یقینا دونوں شعبوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجا کے پلیٹ فارم سے بہت سے تعمیری اقدامات کئے جا سکتے ہیں گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیما مغل نے کہا کہ صحافیوں کی کمیٹی کی سفارش پر طلبا کو 50 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی جو کہ بہت جلد گوجا کی چھتری تلے تشکیل دی جائے گی۔ میڈیا کے ساتھ تعلقات تاکہ ہم مل کر ایک بہتر مستقبل کے لیے کوشش کریں۔اس موقع پر صحافیوں منظر نقوی، مبشر میر، احسان قریشی، ریاض الدین اور روحیل انتخاب نے گوجا کے قیام کے لیے گرین وچ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے اور یقینا یہ صحافی برادری کے لیے مددگار ثابت ہوگا بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میری ٹائم نے صحافیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

مزید :

صفحہ آخر -