133کلومیٹر 500کے وی نیلم جہلم ٹرانسمیشن کا دوسرا فیز مکمل

133کلومیٹر 500کے وی نیلم جہلم ٹرانسمیشن کا دوسرا فیز مکمل

  

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹر، واپڈا ہاوس لاہور (14جنوری  2022) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے 133 کلومیٹر طویل  500 کے وی نیلم جہلم ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کیدوسرے فیز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے انرجائز کردیا۔ 969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی براہ راست 500 کے وی نوکھر (نیو گھکڑ) گرڈ سٹیشن کو پہنچائی جائے گی جو لوڈ سنٹرز کے قریب ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن دو مرحلوں میں مکمل کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں نیلم جہلم پاور ہاو?س سے ڈومیلی (نزد روات) تک 152 کلومیٹرٹرانسمیشن لائن 2018 میں مکمل کی گئی۔  دونوں مرا حل مکمل ہونے پر ٹرانسمیشن کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہوگئی ہے قبل ازیں 969میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بجلی کی ترسیل 500کے وی گرڈ سٹیشن روات تک ترسیل کی جارہی تھی۔ ترجمان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سیبجلی کی ترسیل کے علاوہ، این ٹی ڈی سی نے نیلم جہلم تا نوکھر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لوپنگ کے ذریعے720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور کو بھی منسلک کردیا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ جاری ہیجس کے مکمل ہوتے ہی جلد 720 میگاواٹ سستی توانائی قومی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔نتیجتاً گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گردونواح کے اضلاع کے لوڈ مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔ مزید برا?ں، پن بجلی کا اضافہ لوڈ سنٹرز پر سسٹم میں استحکام اور وولٹیج پروفائل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

این ٹی ڈی سی

مزید :

صفحہ آخر -