کویت کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی ، 2 ایشیائی ملازم جان کی بازی ہار گئے

کویت کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی ، 2 ایشیائی ملازم جان کی بازی ہار گئے
کویت کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی ، 2 ایشیائی ملازم جان کی بازی ہار گئے

  

کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی میں  آتشزدگی سے دو ایشیائی ملازم جاں بحق ہوگئے۔

کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی (کے این پی سی) کی جانب سے گزشتہ روز واقعے سے متعلق   بتایا گیا ہے کہ منال ال احمدی آئل ریفائنری پلانٹ پر ہونے والی آتشزدگی میں دو ایشیائی ملازمین جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں العدن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ  دیگر دو ملازمین کو کمپنی کے ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کر کے گھر روانہ کردیا گیا ۔

کمپنی کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں ملازمین جائے وقوعہ پر اپنی معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔کے این پی سی نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد ایکسپورٹ آپریشن کو بند کردیا گیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ ریفائنری یومیہ 25 ہزار بیرل تیل ریفائن کرتی ہے  جس سے مقامی مارکیٹ کی طلب پوری کی جاتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -