ٹی 20 ورلڈ کپ، محمد رضوان کا  کوہلی سے ہونیوالی گفتگو کے بارے میں بتانےسے گریز ، ذاتی نوعیت کی قرار دیدیا

ٹی 20 ورلڈ کپ، محمد رضوان کا  کوہلی سے ہونیوالی گفتگو کے بارے میں بتانےسے گریز ...
ٹی 20 ورلڈ کپ، محمد رضوان کا  کوہلی سے ہونیوالی گفتگو کے بارے میں بتانےسے گریز ، ذاتی نوعیت کی قرار دیدیا

  

دبئی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس پر کوہلی نے بھی رضوان کو گلے لگاکر شاباش دی تھی، رضوان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں،  کرکٹ ہم سب کے لیے ایک فیملی کی طرح ہے اور کوہلی کا ہر اسٹیپ ان کی ٹیم کے لیے بہتر تھا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل انٹریو میں کوہلی سے بات چیت کے بارے  محمد رضوان   کوہلی اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ میری اور ویرات کی جو بھی بات ہوئی وہ ذاتی تھی جسے میں نے اپنے بھائی تک کو نہیں بتایا، وہ میرے اور ویرات کے درمیان کی گفتگو تھی۔ رضوان کا کہنا تھا میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میرا موازنہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جائے اور میں خود کو اتنا قابل نہیں سمجھتا بس کو شش ہوتی ہے جو مجھ میں ہے اسے ڈیلیور کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ میں وکٹ کیپر بیٹسمین ہوں، میں اگر دو گھنٹے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتا ہوں تو 3 گھنٹے بیٹنگ کو دیتا ہوں  جب کہ وہ بیٹسمین جن سے میرا موازنہ کیا جاتاہے وہ 5 گھنٹے بیٹنگ کو دیتے ہیں، میں کسی کو فولو نہیں کرتا لیکن اچھے کھلاڑیوں کی چیزیں پک کرتا ہو۔

مزید :

کھیل -