پنجاب حکومت نے  جنرل بس سٹینڈ ملتان کے قریب "احساس دستر خوان " کھول دیا 

پنجاب حکومت نے  جنرل بس سٹینڈ ملتان کے قریب "احساس دستر خوان " کھول دیا 
پنجاب حکومت نے  جنرل بس سٹینڈ ملتان کے قریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب حکومت نے "احساس بازار "اور  "دیوار  احساس کے بعد  ملتان میں " احساس دسترخوان " بھی قائم کر دیا۔

 ملتان میں مستحق افراد کے لئے جنرل بس سٹینڈ کے قریب  ”احساس دستر خوان“ کھل گیا،  جہاں   مسافر وں اور نادار لوگو ں کو بلا معاوضہ کھانے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔ کھانا دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک کھلایا جائے گا۔ 

ڈپٹی کمشنرملتان عامر کریم نے ”احساس دستر خوان“ کا باقاعدہ افتتاح کیا ،انہوں نے  ”احساس دسترخوان“ کا دورہ کیا ، کھانا کھایا اور معیار چیک کیا۔ مسافروں نے بھی  ”احساس دستر خوان“  کو حکومت کا قابل تحسین اقدام قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نادار، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے، اللہ تعالیٰ بھی نیک کام میں برکت ڈالتا ہے، سابق حکومتوں نے کبھی کمزور طبقے کی فلاح کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کھانا کھلانا سنت نبویؐ  بھی ہے اور ہماری روایات میں بھی شامل ہے ، غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں، تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے، بس سٹینڈوں پر ”احساس دستر خوان“ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا،  دیگر شہروں میں بھی ”احساس دستر خوان“ قائم کئے جائیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ملتان نے ”احساس دسترخوان“ قائم کر کے احسن اقدام کیا ۔