ای وی ایم اور آئی ووٹنگ  کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت دیں ، الیکشن کمشنر کا وزیر اعظم کو خط 

ای وی ایم اور آئی ووٹنگ  کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت دیں ، ...
ای وی ایم اور آئی ووٹنگ  کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت دیں ، الیکشن کمشنر کا وزیر اعظم کو خط 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیف الیکشن کمشنر نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت کیلئے خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیر اعظم سےکہا گیا کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے الیکشن کمیشن اقدامات کر رہاہے ،  ای وی ایم کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت فراہم کی جائے ۔  چیف الیکشن کمشنر نے خط میں 4 عمارتوں کی تجاویز بھی دیں ۔ 

خط میں کہا گیا کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم ، ای سی ایس آئی کا گیسٹ ہاؤس ، وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلور ، سرسید میموریل سوسائٹی عمارت  میں کوئی جگہ بھی فراہم کی جا سکتی ہے ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ یونٹ کے قیام کیلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کام آخری مراحل میں ہے ۔ 

مزید :

قومی -الیکشن -