ناروے میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

ناروے میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان
ناروے میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

  

اوسلو (حافظ محمد عمران) ناروے   نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نارویجن حکومت نے  کہا ہے کہ ملک میں لگائی جانے والی کئی  پابندیوں میں نرمی کر رہے ہیں، مختلف نامزد جگہوں پر انڈورایونٹس کے لئے شہریوں کی  تعداد 50 سے بڑھا کر 200 کر دی گئی ہے، جبکہ  تقریبات کے لیے شہریوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی ہے۔ پری اور دیگر سکولوں پر لاگو پابندیوں میں بھی نرمی کی دی گئی ہے۔

نارویجن حکام نے لوگوں سے اپیل  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور دکانوں میں فیس ماسک پہن کر رکھیں اور  رش کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ سے بھی گریز کریں۔

مزید :

کورونا وائرس -