جنوبی کوریا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا

جنوبی کوریا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا
جنوبی کوریا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا
سورس: Twitter/@pmln_org

  

کوریا (رضا شاہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)  نے جنوبی کوریا میں اپنی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے، ملک میں مسلم لیگ (ن) نے پہلی مرتبہ تنظیم سازی کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور اور سمندر پار پاکستانیوں کے ذمہ دار محمد اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوریا کی مشہور سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عامر اقبال کو جنوبی کوریا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

 مبشرحسن عباسی کو سینئر نائب صدر، میاں صابر حسین کو جنرل سیکرٹری جبکہ محمد تنویرکو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ نومنتخب تمام عہدیداران نے مشترکہ بیان میں قائدین کا اُن پراعتماد کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ جنوبی کوریا میں بڑی تعداد میں مسلم لیگی رہائش پذیر ہیں اور پہلی مرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انہیں سیاسی پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے مختلف مکاتبِ فکر اور سیاسی حضرات کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -