قصور سے لا پتہ ہونے والی دو بہنوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا

قصور سے لا پتہ ہونے والی دو بہنوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا
قصور سے لا پتہ ہونے والی دو بہنوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا

  

قصور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  کنگن پور  سے لا پتہ ہونے والی دو بہنوں کو پولیس نے دو روز میں ہی بازیاب کرالیا,دو روز کی محنت کے بعد پولیس نے دونوں بچیوں کو بازیاب  کرالیا، بچیوں کو کسی نے اغواء نہیں کیا تھا بلکہ وہ گھر سے ڈانٹ کے باعث اپنی دوست کے ہاں  چلی گئی تھیں ۔

 محمود کالونی کے رہائشی نے  پولیس کو اطلاع دی کہ سائل کی دو بہنیں 11 سالہ مصباح اور تین سالہ سعدیہ  گھر سے کھیلنے کے لئے باہر نکلیں مگر واپس نہ آئیں  ۔ آر پی او شیخو پورہ مرزا فاران بیگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کی فوری تلاش کا حکم دیا ، پولیس نےواقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد  خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں  ، علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران ویران جگہیں بھی چیک کی گئیں اور سوشل میڈیا پر بچیوں کی تصاویر بھی وائرل کی گئیں۔

  آر پی او شیخو پورہ نے کہا کہ والدین بچوں کی بہترین  تربیت اور برتاؤ کریں تا کہ بچے کسی غلط ہاتھ میں نہ جائیں اور معاشرتی  مسائل کا شکار نہ ہو ں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -