کورونا کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافے پر این سی او سی نے ایک بار پھر پابندیاں لگا دیں 

کورونا کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافے پر این سی او سی نے ایک بار پھر پابندیاں ...
کورونا کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافے پر این سی او سی نے ایک بار پھر پابندیاں لگا دیں 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا جس پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے  ایک مرتبہ پھر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

این سی او سی کا اجلاس  اسد عمر کی سربراہی میں ہوا ،  اجلاس میں  کورونا کے تیزی سے بڑھتے کیسز  پر غور کیا گیا  اجلاس میں سندھ میں کورونا کی خوفناک صورتحال پر صوبائی حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 17 جنوری سے اندرون ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی فراہمی پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی ۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

کورونا کی صورتحال پر 17 جنوری کو صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا  گیا ، اجلاس  میں  تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز سے متعلق  تجاویز پر غور ہوگا جبکہ وزرائے صحت کے اجلاس میں شادی و سماجی تقاریب  ، ان ڈور ، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز  زیر غور آئیں گی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -تعلیم و صحت -