حریم شاہ نے شیخ رشید سے پہلی ملاقات اور پھر دوستی کا قصہ سنا دیا

حریم شاہ نے شیخ رشید سے پہلی ملاقات اور پھر دوستی کا قصہ سنا دیا
حریم شاہ نے شیخ رشید سے پہلی ملاقات اور پھر دوستی کا قصہ سنا دیا
سورس: Instagram/hareem.shah_official_account

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک)  ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پہلی مرتبہ اپنی اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی دوستی کی ابتداء سے متعلق لب کشائی کی ہے اور لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ  آج سے تقریباً چھ سات سال قبل ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ  میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں جس پر انہوں نے مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔حریم نے دعویٰ کیا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال دیں، پھر اس کے بعد بات چیت شروع ہوگئی ۔

ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ اس کے بعد شیخ رشید نے مجھے لاہور آنے کی دعوت دی اس کے علاوہ انہوں نے مجھے اپنی حویلی میں مدعو بھی کیا۔

مزید :

تفریح -