اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی ، سٹیٹ بینک بل منظور ہونےپر احسن اقبال نے اندر کی بات بتا دی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سٹیٹ بینک بل کی پارلیمنٹ میں منظور پر کہا کہ اپوزیشن بے بس ہے ، وہ کچھ نہیں کر سکتی۔
احسن اقبال نے لاہور میں ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ تو دعوے کر رہے تھے کہ بل منظور نہیں ہونے دینگے ، لیکن آپ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں بل منظور ہو گیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کوئی ٹینک یا گولہ تو نہیں چلا سکتی ، ہم صرف احتجاج کر سکتے ہیں یا التجا کر سکتے ہیں ، وہ ہم نے پارلیمنٹ میں بھرپور اندا ز میں کی ۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بل پر ووٹنگ نہیں کرانے دی، انہیں خدشہ تھا کہ ان کے اپنے ممبران ہی بل کے حق میں ووٹ نہیں ڈالیں گے ۔صحافی نے سوال پوچھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چاروں شریف سیاست سے مائنس ہو چکے ہیں کیا ایسا ہے ، سردار ایاز صادق نے جواب دیا کہ شیخ رشید کو سنجیدہ مت لیا کریں ، وہ اپنی شادی تو کرا نہیں سکے، ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے اور یہ فیصلے شیخ رشید نے نہیں مسلم لیگ ن نے کرنے ہیں ۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے متعلق بل پر ہم نےبھرپور احتجاج کیا ، اگر واک آؤٹ کرتے تو آپ لوگ کہتے کہ میدان خالی چھو ڑکر بھاگ گئے ہیں ، یہ ان کی ملی بھگت ہے ، ہم پی ٹی وی ، پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کر سکتے ۔ سپریم کورٹ کے بارہ شلواریں لٹکائیں یہ ہمیں زیب نہیں دیتا۔
کابینہ اجلاس میں پہلے پرویز خٹک اورعمران خان میں تلخی اور بعد ازاں تمام حکومتی بلوں کی منظوری سے متعلق سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پرویز خٹک صاحب کو بھی فون آگیا تھا۔