کپتان بابر اعظم کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ’مرشد‘ کہنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی

کپتان بابر اعظم کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ’مرشد‘ کہنے کی مبینہ وجہ ...
 کپتان بابر اعظم کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ’مرشد‘ کہنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی
سورس: Twitter/@iMRizwanPak

  

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ’مرشد‘ کہنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی۔

جیو نیوز کے مطابق حالیہ انٹرویو میں محمد رضوان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو ٹیم میں مرشد کے نام سے پکارا جاتا ہے، یہ نام آپ کا کیسے پڑا؟ محمد رضوان مسکرائے اور پھر پوچھا کہ   آ پ کو یہ بات کہاں سے پتا چلی؟ ٹیم میں کپتان مجھے مرشد کہتا ہے، جب بھی ہماری گپ شپ ہورہی ہوتی ہے وہ مجھے اسی نام سے بلاتا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ میرا بھائی طلحہ جو میری شروع سے دیکھ بھال کر رہا ہے وہ مجھے مرشد کہتا تھا،  ٹیم میں اب کپتان مجھے مرشد کہتا ہے جب بھی اس سے دین، دنیا پر بات ہو وہ مجھے اسی نام سے پکارتا ہے۔

مزید :

کھیل -