اسد صدیقی نے  زارا نور عباس کو شادی کی پیشکش کرنے اور رشتہ لے کر جانے کی داستان سنادی

اسد صدیقی نے  زارا نور عباس کو شادی کی پیشکش کرنے اور رشتہ لے کر جانے کی ...
اسد صدیقی نے  زارا نور عباس کو شادی کی پیشکش کرنے اور رشتہ لے کر جانے کی داستان سنادی
سورس: Instagram/zaranoorabbas.official

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار اسد صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف لوگ اُن کا رشتہ اہلیہ، اداکارہ زارا نور عباس کے گھر لے کر گئے تھے۔

اسد صدیقی نے شو کی میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’اُنہوں نے پہلے زارا نور عباس سے شادی کی بات کی تھی پھر باقاعدہ رشتہ لے کر گئے تھے، کراچی سے اُن کے ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار، اداکارہ سجل علی، گلوکار عاصم اظہر اور یاسر حسین گئے تھے، زارا نور عباس کے والد کو اندازہ نہیں تھا کہ آج ہی رشتہ آیا ہے اور آج ہی ہاں بھی ہو جائے گی، زارا نور کے والد کو امریکا سے سنیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی رشتے کے لیے ہاں کہہ دینے پر راضی کیا تھا۔‘

بشریٰ انصاری نے زارا نور عباس کے والد سے کہا تھا کہ ’اسد صدیقی میرا بیٹا ہے آنکھیں بند کر کے آپ ہاں کرسکتے ہیں۔‘

اسد صدیقی نے مزید کہا کہ ’رشتہ لے کر اُن کی فیملی بھی گئی تھی مگر اُن کے ساتھ انڈسٹری کے کچھ لوگ بھی گئے تھے اور ایک ہی دن میں رشتے کے لیے ہاں  بھی ہو گئی تھی۔‘

مزید :

تفریح -