صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی ، بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سٹیٹ بینک بل کی پارلیمنٹ میں منظوری پر کہا کہ اپوزیشن بے بس ہے ، وہ کچھ نہیں کر سکتی۔
احسن اقبال نے لاہور میں ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ تو دعوے کر رہے تھے کہ بل منظور نہیں ہونے دینگے ، لیکن آپ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں بل منظور ہو گیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کوئی ٹینک یا گولہ تو نہیں چلا سکتی ، ہم صرف احتجاج کر سکتے ہیں یا التجا کر سکتے ہیں ، وہ ہم نے پارلیمنٹ میں بھرپور اندا ز میں کی ۔