لاہور میں جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام پر اصولی اتفاق ہو گیا

 لاہور میں جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام پر اصولی اتفاق ہو گیا
 لاہور میں جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام پر اصولی اتفاق ہو گیا

  

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دل لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا، نور الحق قادری نے ان خیالات کا اظہار  مصری سفیر طارق محمد دحروج کی وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن، ڈی جی اوقاف سید طاہر رضا بخاری، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی ملاقات میں موجود تھے،پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں مصر کی عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام کا اصولی طور پر اتفاق ہو گیا،انہوں نے کہا کہ لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا، مصر کی جامع الازہر اساتذہ، نصاب اور کتب فراہم کرے گی، کالج کے دیگر انتظامی امور پاکستان کے پاس ہونگے،ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور ، وزارتِ تعلیم، وزارتِ خارجہ، پنجاب اوقاف پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا، الازہر کالج کے قیام کیلئے مصری حکومت کے ساتھ جلد باضابطہ(ایم او یو)دستخط کیا جائے گا.

دوسری جانب مصری سفیر طارق دحروج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں جامع الازہر اور پاکستان کا مشترکہ نصاب پڑھایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ طلبا و طلبات، آئمہ و خطبا کیلئے ڈگری اور شارٹ کورسز آفر کیے جائیں گے،مصری سفیر کا کہنا تھا کہ فتوی ڈگری کے علاوہ تفسیر، فقہ، تجوید، سیرت پر مبنی مختصر کورسز پڑھائے جائیں گے،اس ضمن میں وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی، لاہور میں جامعہ الازہر کے کالج کے قیام پر اتفاق کرنے پر مصری حکومت کے شکر گزار ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -