پاکستان کے معروف کبڈی کھلاڑی  ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے

پاکستان کے معروف کبڈی کھلاڑی  ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے
پاکستان کے معروف کبڈی کھلاڑی  ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف کبڈی کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق شکیل جٹ اپنے گاوں سے ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر جا رہے تھے کہ ٹریفک حادثہ پیش آیا اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔شکیل جٹ کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کبڈی پلیئرز میں ہوتا تھا۔قومی ٹیم سے قبل وہ پاکستان آرمی کی ٹیم میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں انکی حادثے میں موت پردکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل -