'40سال کی عمر میں محبت تلاش کرنا معمول بنائیں، ملائکہ اروڑا نے ناقدین کو جواب دے دیا

'40سال کی عمر میں محبت تلاش کرنا معمول بنائیں، ملائکہ اروڑا نے ناقدین کو جواب ...
'40سال کی عمر میں محبت تلاش کرنا معمول بنائیں، ملائکہ اروڑا نے ناقدین کو جواب دے دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر ملائکہ اروڑا نے شدید تنقید کے بعد ناقدین کو جواب دے دیا ۔

 ملائکہ نے بھی انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال کی عمر میں اپنی محبت تلاش کرنا معمول بنائیں، 30 سال کی عمر میں نئے خواب دیکھنے اور انہیں حاصل کرنے کو بھی عام کریں۔انہوں  نے کہا کہ ’50 سال کی عمر میں اپنی ذات کو تلاش کرنا اور اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنے کو بھی سب کے لیے عام بنائیں، 25 سال کی عمر میں زندگی کا اختتام نہیں ہوتا لہٰذا ایسے سوچنا بند کریں۔

مزید :

تفریح -