ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ، جاتے جاتے کیا کہہ گئے؟ مداحوں کو افسردہ کردیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی معروف کھلاڑی ویرات کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ عہدہ ملے سات سال ہو گئے اور اس عرصے کے دوران ٹیم کو درست سمت لے جانے کے لیے پوری کوشش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا کام بہت ایمانداری سے کیا ،ایک نہ ایک دن سب کو جانا ہوتا ہے اور میرے لیے اب جانے کا وقت آگیا ہے ، اس سفر میں نشیب و فراز کا سامنا رہا لیکن میں نے اپنی محنت میں کمی نہیں چھوڑی اور ہمیشہ اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کی ، میں نے وہ کیا جو میں کر سکتا تھا اور جو میں نہیں کر سکتا ، میں وہ نہیں کرتا ۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ میرا دل مطمئن ہے کہ میں نے بے ایمانی سے کام نہیں کیا ۔
ویرات کوہلی نے بھارت کی کپتانی دینے پر بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا بھارتی بورڈ اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے انجن کو اوپر لے جانے میں روی شاستری سمیت جنہوں نے کام کیا ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ویرات کوہلی نے آخر میں ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو آگے لے جانے میں مجھ پر بھروسہ کیا اور لیڈرشپ دیکھی ۔
???????? pic.twitter.com/huBL6zZ7fZ
— Virat Kohli (@imVkohli) January 15, 2022