ایران پر امریکی پابندیوں کا معاملہ، چین بھی میدان میں آگیا

ایران پر امریکی پابندیوں کا معاملہ، چین بھی میدان میں آگیا
 ایران پر امریکی پابندیوں کا معاملہ، چین بھی میدان میں آگیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے ایران پر لگائی گئی امریکیوں پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب حسین عامر سے ملاقات میں کہا کہ ایران پریکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ایران کی جاری مشکلات کی ذمہ داری امریکہ پرعائدہوتی ہے جس نے یکطرفہ طورپر2015میں کئے گئے ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیارکی۔ چین ایران سے جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کا حامی ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 25 سال کے تعاون کے معاہدے کا اعلان متوقع ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -