ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ایک ٹویٹ نے ڈیجیٹل کرنسی ’ڈاج کوائن‘ کی قیمت کو بھی پر لگا دیئے،اعلان کردیا

 ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ایک ٹویٹ نے ڈیجیٹل کرنسی ’ڈاج کوائن‘ کی قیمت کو ...
 ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ایک ٹویٹ نے ڈیجیٹل کرنسی ’ڈاج کوائن‘ کی قیمت کو بھی پر لگا دیئے،اعلان کردیا
سورس: Instagram/elonmusk

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کی ایک ٹویٹ نے بٹ کوائن کے بعد ایک اور ڈیجیٹل کرنسی ’ڈاج کوائن‘ کی قیمت کو بھی پر لگا دیئے۔ ایک دن میں اس کی قیمت میں 20فیصد اضافہ ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ” اب کچھ ٹیسلا مرچنڈائز پر خریداری کے لیے ’ڈاج کوائن‘ استعمال کی جا سکے گی۔“

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی اس ٹویٹ کے بعد ڈاج کوائن کی قیمت میں اب تک 20فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ ایلون مسک نے قبل ازیں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے متعلق ایک ٹویٹ کی تھی کہ ٹیسلا گاڑی کی خریداری کے لیے اس کرنسی کو استعمال کیا جا سکے گا۔ جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں کچھ ہی عرصے میں 4ہزار فیصد اضافہ ہو گیا تھا۔ ایلون مسک نے بعد میں اس منصوبے کو ختم کر دیاتھا۔ 

مزید :

بزنس -