ٹرین کی طیارے کو ٹکرلیکن اس حادثے سے قبل پائلٹ کی جان بچانے والا پولیس افسر بھی سامنے آگیا،ساری کہانی منظرعام پر

ٹرین کی طیارے کو ٹکرلیکن اس حادثے سے قبل پائلٹ کی جان بچانے والا پولیس افسر ...
ٹرین کی طیارے کو ٹکرلیکن اس حادثے سے قبل پائلٹ کی جان بچانے والا پولیس افسر بھی سامنے آگیا،ساری کہانی منظرعام پر
سورس: Twitter/@LAPDHQ

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک جرأت مند پولیس آفیسر نے ریلوے ٹریک پر گرنے والے طیارے کے پائلٹ کی جان بچا لی۔ 

میل آن لائن کے مطابق یہ حادثہ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقعہ وائٹ مین ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں پائلٹ چھوٹے طیارے سیسنا 172پر لینڈنگ کے لیے ایئرپورٹ آ رہاتھا کہ طیارے کو حادثہ پیش آ گیا اور وہ ایئرپورٹ کے قریب سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کے اوپر جا گرا۔

خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی تاہم وہ خون میں لت پت تھا اور خود سے طیارے سے نکلنے سے قاصر تھا۔ جب تک پولیس وہاں پر پہنچی، ٹرین بھی بہت قریب آ چکی تھی۔ پولیس آفیسرز ابھی پائلٹ کو سیٹ سے نکال رہے تھے کہ ٹرین سر پر پہنچ گئی اور اس نے ہارن دیا جس پر باقی آفیسرز دوڑ کر پیچھے ہٹ گئے مگر ایک آفیسر ڈٹا رہا۔

اس بہادر آفیسر نے پائلٹ کو کھینچ کر کاک پٹ سے باہر نکالا اور شرٹ سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے ٹریک سے دور لے گیا۔ وہ ابھی پائلٹ کو نکال کر پیچھے ہی ہٹا تھا کہ تیزرفتار ٹرین آئی اور طیارے کے ٹکڑے کرتی ہوئی گزر گئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے زخمی پائلٹ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ تاحال پولیس کی حالت کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔ پولیس کے مطابق طیارے میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -