سٹیٹ بینک کا حکومت کی درخواست پر افغانستان ریلیف فنڈ قائم کرنے سے انکار

سٹیٹ بینک کا حکومت کی درخواست پر افغانستان ریلیف فنڈ قائم کرنے سے انکار
سٹیٹ بینک کا حکومت کی درخواست پر افغانستان ریلیف فنڈ قائم کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے افغانستان ریلیف فنڈ قائم کرنے سے انکار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے کیونکہ اگر ریلیف فنڈ قائم کیا گیا تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پاکستان پر پابندیاں عائد کرسکتی ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سٹیٹ بینک نے حکومت کی افغانستان ریلیف فنڈ قائم کرنے کی درخواست واپس کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ اس معاملے کو فیٹف کے تناظر میں دیکھا جائے۔ وفاقی حکومت نے افغانستان کی مدد کیلئے پاکستان اور بیرون ممالک سے نقد عطیات حاصل کرنے کیلئے اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد 8 دسمبر کو وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک سے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر اکاؤنٹ کھولے۔ 

فنانس سیکرٹری حامد یعقوب شیخ کے مطابق سٹیٹ بینک کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ افغانستان ریلیف فنڈ کیلئے تمام عالمی ضابطوں کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔