آسٹریلوی کسانوں نے چین سے اپنی زمین واپس خرید لی 

آسٹریلوی کسانوں نے چین سے اپنی زمین واپس خرید لی 
آسٹریلوی کسانوں نے چین سے اپنی زمین واپس خرید لی 
سورس: Facebook/FionaSimson

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں چین کی سرکاری کان کن کمپنی کی طرف سے 13سال قبل خریدی گئی 16ہزار 570ہیکٹر زمین بالآخر واپس کسانوں کو مل گئی۔میل آن لائن کے مطابق چین کی ’شین ہوا واٹرمارک کول‘ کمپنی نے ایک معاہدے کے بعد نیوساﺅتھ ویلز کے شمال مغربی علاقے میں یہ زمین خریدی تھی تاہم بعد ازاں آسٹریلوی حکومت نے کمپنی کو 10کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرکے اس کی لیز کا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ 

حکومت نے یہ زمین گزشتہ سال جولائی میں دوبارہ فروخت کے لیے پیش کی تھی۔ زمین کی فروخت میں ملوث فرم سی بی آر ای کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ گڈ فیلو کی طرف سے اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ یہ زمین اس علاقے کے 12کسان گھرانوں اور ایک کارپوریشن نے واپس خرید لی ہے۔ یہ زمین ان سمیت دیگر کسان فیملیز سے ہی خرید کر چینی کمپنی کو دی گئی تھی۔

ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ”اب تک یہ کسان خاندان اس زرعی زمین کا ایک تہائی حصہ واپس خریدچکے ہیں۔ ان کسان خاندانوں کی شدید خواہش تھی کہ انہیں ان کی زمین کسی طرح واپس مل جائے، جو اب پوری ہو رہی ہے۔ اب ایک بار پھر یہ زمین کاشتکاری اور مویشی پالنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔“

مزید :

بین الاقوامی -