سابق اہلیہ کو ویڈیو کال کرنیوالا شخص اپنی گرل فرینڈ کے ہاتھوں قتل 

سابق اہلیہ کو ویڈیو کال کرنیوالا شخص اپنی گرل فرینڈ کے ہاتھوں قتل 
سابق اہلیہ کو ویڈیو کال کرنیوالا شخص اپنی گرل فرینڈ کے ہاتھوں قتل 

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءکے جزیرے بالی پر ایک برطانوی شہری کو اس کی مقامی گرل فرینڈ نے خنجر کے وار کرکے قتل کر ڈالا۔ دی سن کے مطابق 48سالہ میٹ ہارپر کافی عرصے سے بالی پر مقیم تھا اور انڈونیشیائی خاتون ایمی پیکپاہن کے ساتھ اس نے تعلق استوار کر رکھا تھا۔ گزشتہ دنوں جب وہ ویڈیو کال پر برطانیہ میں موجود اپنی فیملی سے گفتگو کر رہا تھا، ایمی نے اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق میٹ برطانیہ میں اپنی سوتیلی بیٹی اور سابق بیوی سے بات کر رہا تھا۔ وہ انڈونیشیاءمیں لگژری ہوٹل فرم کرما کے لیے کام کرتا تھا اور گزشتہ سال جولائی میں اس کا ایمی سے تعلق قائم ہوا تھا۔ ایمی عمر 40کی دہائی میں ہے۔ اس نے قبل ازیں ایک امریکی شہری کے ساتھ شادی کی تھی جس کی وجہ سے اس کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔

اس نے دوران تفتیش دعویٰ ہے کہ میٹ نے خود کو چھریاں مار کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر میٹ کو ایمی نے چھریاں ماری ہیں اور پھر اس نے دم توڑتے ہوئے میٹ کی ویڈیو بھی بنائی۔رپورٹ کے مطابق ایمی اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -