بوگاٹی نے بھی الیکٹرک وہیکل متعارف کروادی

بوگاٹی نے بھی الیکٹرک وہیکل متعارف کروادی
بوگاٹی نے بھی الیکٹرک وہیکل متعارف کروادی
سورس: Wikimedia Commons

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی بوگاٹی نے اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل متعارف کرا دی ہے اور یہ وہیکل کار نہیں بلکہ ایک سکوٹر ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق بوگاٹی نے یہ الیکٹرک سکوٹر بائی ٹیک انٹرنیشنل کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ 

بوگاٹی ہائپرکاریں بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے جو اپنی رفتار اور ڈیزائن کی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوتی ہیں۔ اگرچہ کمپنی الیکٹرک ہائپر کار کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس کی طرف سے متعارف کرایا سکوٹر میگنیزیم نامی دھات سے بنایا گیا ہے، جس کا وزن محض 15.8کلوگرام ہے۔

کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں کم فاصلے تک سفر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔اس ایروڈائنامک سکوٹر میں 700واٹ کی الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہے۔ اس سکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار30کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید :

بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی -