پاکستانی ڈیجیٹل آرٹسٹ کیسے اپنی این ایف ٹی بیچ کر بھاری معاوضہ کما سکتے ہیں؟ مفید معلومات

پاکستانی ڈیجیٹل آرٹسٹ کیسے اپنی این ایف ٹی بیچ کر بھاری معاوضہ کما سکتے ہیں؟ ...
پاکستانی ڈیجیٹل آرٹسٹ کیسے اپنی این ایف ٹی بیچ کر بھاری معاوضہ کما سکتے ہیں؟ مفید معلومات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این ایف ٹی ورلڈ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس میں سرمایہ کاری کا حجم بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایف ایف ٹی ورلڈ بنیادی طور پر سینکڑوں پروفیشنل ڈیجیٹل آرٹسٹ چلا رہے ہیں جو اختراعی آرٹ ورک تیار کرتے ہیں، جو سرمایہ کاروں کو اپنی طرف لبھاتے اور انہیں این ایف ٹی ورلڈ میں سرمایہ کاری پر مائل کرتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی منافع بخش کام ہے تاہم پاکستان میں بہترین ڈیجیٹل آرٹسٹ موجود ہیں جنہیں این ایف ٹی کے بارے میں کچھ علم ہی نہیں ہے۔ وہ جانتے ہی نہیں کہ وہ کس طرح این ایف ٹی ورلڈ میں اپنا آرٹ ورک فروخت کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ان پاکستانی ڈیجیٹل آرٹسٹوں کو سب سے پہلے پلیٹ فارم کے بارے میں علم ہونا چاہیے جہاں وہ اپنا این ایف ٹی آرٹ فروخت کر سکیں۔ ایسی بے شمار ویب سائٹس ہیں جو یہ سروس مہیا کرتی ہیں۔ ان میں ’Opensea‘ ، Raribleاور Superrareمعروف ترین پلیٹ فارمز ہیں۔ ان پلیٹ فارمز پر اپنا آرٹ ورک فروخت کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے’ویب 3 والٹ (Web3 wallet)بنانا ہو گا کیونکہ اس کام میں کیش کی بجائے ٹوکن وغیرہ ملتے ہیں۔ جو اس والٹ کے ذریعے ہی کیش میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔یہ ٹوکن آپ کرپٹو کرنسی میں فروخت کریں گے اور پھر اسے روایتی کیش میں بیچیں گے۔ این ایف ٹی ورلڈ میں جو کرپٹو کرنسی سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے وہ ’ایتھریم ‘ ہے۔ 

آپ کو اپنے والٹ کو کسی بھی قیمت پر ای ٹی ایچ سے بھرنا ہو گا۔ آپ ای ٹی ایچ کسی تھرڈ پارٹی سے بھی خرید سکتے ہیں یا براہ راست قانونی پلیٹ فارم سے بھی۔ یہاں آپ کو ایک بات ذہن میں رکھنی ہو گی کہ چونکہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا لین دین غیرقانونی ہے لہٰذا آپ کو بیرون ملک مقیم کسی شخص کی مدد کی ضرورت پڑے گی جو آپ کے لیے ای ٹی ایچ حاصل کرے اور دیگر چیزیں آپریٹ کر سکے۔ یہ سب کچھ تیار ہونے کے بعد آپ مذکورہ پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ ہو کر اپنا آرٹ ورک ’Submit‘ کرسکتے ہیں اور آمدنی کما سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -