کورونا کیسز میں اضافہ، این سی اوسی نے صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس طلب کرلیا

کورونا کیسز میں اضافہ، این سی اوسی نے صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس ...
کورونا کیسز میں اضافہ، این سی اوسی نے صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیرصحت اور وزرائے تعلیم کا اجلاس 17 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے ساتھ مل کر موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی نے سندھ حکومت کے ساتھ  کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے صوبائی صحت اور وزرائے تعلیم کا اہم جلاس 17 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔اس اجلاس میں تعلیمی اداروں،عوامی اجتماعات،شادی کی تقریبات،انڈوراورآؤٹ ڈور کھانےاورٹرانسپورٹ سے متعلق ایس اوپیز پرغورہوگا۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -