روحیل اصغر کے کوآرڈینیٹر کی لیسکو آفس میں توڑ پھوڑ، پولیس نے ایکشن لے لیا

روحیل اصغر کے کوآرڈینیٹر کی لیسکو آفس میں توڑ پھوڑ، پولیس نے ایکشن لے لیا
روحیل اصغر کے کوآرڈینیٹر کی لیسکو آفس میں توڑ پھوڑ، پولیس نے ایکشن لے لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) باغبانپورہ پولیس نے لیگی رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کے کوآرڈینیٹر شہباز جٹ کی جانب سے لسیکو آفس میں توڑ پھوڑ پر عملے پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

باغبانپورہ پولیس نے لیسکو افسر کی مدعیت میں شہباز جٹ، مطلوب جٹ اور 20 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا ہے۔ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے خصوصی ٹیم تشکیل  دے دی گئی ہے۔ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جاۓ گا۔قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت  نہیں دی جائے گی ۔ملزمان نے ایک روز قبل لیسکو آفس میں توڑ پھوڑ کی اور عملے پر تشدد کیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -