فلپائن کا بھارت سے  375 ملین ڈالر کے میزائل خریدنے کا معاہدہ،  دنیا کا پہلا ملک بن گیا

فلپائن کا بھارت سے  375 ملین ڈالر کے میزائل خریدنے کا معاہدہ،  دنیا کا پہلا ...
فلپائن کا بھارت سے  375 ملین ڈالر کے میزائل خریدنے کا معاہدہ،  دنیا کا پہلا ملک بن گیا
سورس: Wikimedia Commons

  

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  فلپائن نے  بھارت سے 375 ملین ڈالر کا اینٹی شپ میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ فلپائنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس میزائل سسٹم کی خریداری کا مقصد ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

بھارت نے روس کی مدد سے براہموس نامی کروز میزائل تیار کیے ہیں جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتار ہیں۔ فلپائن یہ میزائل سسٹم بھارت سے خریدنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فلپائن نے اپنی فوج کے آلات کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 5.85 ارب ڈالر مختص کر رکھے ہیں اور اب اس کے حتمی مراحل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل فلپائن کے پاس انتہائی پرانے فوجی آلات تھے۔ فلپائن کی بحریہ دوسری جنگ عظیم کے جہاز استعمال کر رہی تھی جب کہ اس کی فضائیہ کے پاس امریکہ کے وہ ہیلی کاپٹر تھے جو اس نے ویتنام کی جنگ میں استعمال کیے تھے۔

پورے ایشیا میں فلپائن کی فوج ایسی تھی جس کے پاس پرانے اور ناکارہ ہتھیار تھے تاہم سنہ 2012 میں سازو سامان کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -